ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فیس بک کا اعتراف:کیمبرج انالٹیکا نے8.7کروڑافراد کے ڈیٹا کا کیا غلط استعمال

فیس بک کا اعتراف:کیمبرج انالٹیکا نے8.7کروڑافراد کے ڈیٹا کا کیا غلط استعمال

Fri, 06 Apr 2018 12:32:16    S.O. News Service

سان فرانسسکو۔،05؍اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے تسلیم کیا ہے کہ برطانوی سیاسی کنسلٹنسی کمپنی کیمبرج انالٹیکا نے آٹھ کروڑ 70 لاکھ سے زائد فیس بک صارفین کے ذاتی ڈیٹا کا غلط استعمال کیا۔ فیس بک کے چیف ٹیکنالوجی افسر مائیک اسکروفر نے مختلف میڈیا گروپوں کی جانب سے کئے جا رہے دعوے سے زیادہ اس تعداد کی جانکاری اپنے کارپوریٹ بلاگ پوسٹ پر دیتے ہوئے قبول کیا کہ آٹھ کروڑ 70 لاکھ افراد کی معلومات کیمبرج انالٹیکا کے ساتھ غلط طریقے سے شیئر کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی صارفین کے ذاتی ڈیٹا پر زیادہ کنٹرول کے لئے سخت قدم اٹھا رہی ہے۔ کمپنی تیسرے فریق کے ایپ ڈیولپرز کے لئے دستیاب ذاتی ڈیٹا پر بھی پابندی لگا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ آٹھ کروڑ 70 لاکھ صارفین میں سے زیادہ تر امریکہ کے ہیں۔قابل غور ہے کہ امریکی اور برطانوی میڈیا نے گزشتہ ماہ دعوی کیا تھا کہ برطانوی کنسلٹنسی کمپنی کیمبرج انالٹیکا نے پانچ کروڑ فیس بک صارفین کے ڈیٹا کا امریکی صدارتی انتخابات میں غلط استعمال کیا تھا۔ امریکہ میں 2016 کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کمپنی کی خدمات حاصل کی تھیں۔ فیس بک نے کروڑوں صارفین کے ڈیٹا لیک ہونے کے انکشاف کے بعد ان کے ذاتی ڈیٹا پر زیادہ کنٹرول دینے کے لئے مارچ کے آخری میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا۔ گذشتہ 17 مارچ کو فیس بک کا ڈیٹا لیک ہونے کی خفیہ رپورٹ کے بعد کمپنی کوا سٹاک مارکیٹ میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ ڈیٹا لیک کے انکشاف کے بعد فیس بک کے حصص میں تقریبا 18 فیصد کمی آئی ہے۔کمپنی کے چیف پرائیویسی آفیسر ایرن ایگن نے کہاکہ فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک ز کربرگ کے گزشتہ ہفتے کے اعلان کے مطابق ہم آنے والے ہفتوں میں کچھ ایسی تبدیلیاں کریں گے جن سے صارفین کو اپنی ذاتی معلومات پر زیادہ کنٹرول حاصل ہو سکے گا۔اس کے علاوہ فیس بک پر پرائیویسی سیٹنگ اور مینو کو بھی آسان بنایا جا رہا ہے تاکہ صارف ان میں آسانی سے تبدیلی کر سکیں۔ فیس بک میں نئے پرائیویسی شارٹ کٹ مینو بھی بنائے جارہے ہیں جن سے صارفین کو اپنے اکاؤنٹ اور ذاتی معلومات پر پہلے سے زیادہ کنٹرول رہے گا۔ اس کے تحت صارف اس کا جائزہ لے سکیں گے کہ انہوں نے کیا شیئر کیا ہے اس کے علاوہ اسے ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ وہ سبھی پوسٹس جن پر صارف نے ری ایکٹ کیا ہے جو فرینڈ رکوئسٹ بھیجی ہے اور فیس بک پر جس کے بارے میں سرچ کیا ہے، سبھی کا جائزہ لیا جا سکے گا۔ صارف فیس بک کے ساتھ شیئر کئے ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے۔ اس میں اپ لوڈ کردہ تصویر، کا نٹیکسٹ اور ٹائم لائن پر موجود پوسٹ کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا اور کسی دوسری جگہ شیئر کئے جانے کی بھی سہولت رہے گی۔


Share: